سیکریٹری داخلہ نے ڈی آئی خان میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر کو ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی سرگرمیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امن و امان اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ہوا ہے۔
ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔
Comments are closed.