سندھ کے اسکولوں میں سہولیات، سیکیورٹی و مفت تعلیم سے متعلق درخواستوں کی سماعت پر سیکریٹری تعلیم اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پانچ سال سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کتنے بچے آئندہ برس داخلہ لیں گے اورکتنے نئے اسکول شامل کرینگے،لاڑکانہ میں 630 اسکول بند ہیں، سندھ میں لاکھوں بچے اسکولز سے باہر ہیں، ان کی تعلیم کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ہر محلے میں بچے اسکول کے وقت کے دوران کھیل رہے ہوتے ہیں، جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ رپورٹ میں بتائیں کہ آئندہ برس کتنے بچوں کا داخلہ ہوگا۔
عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی جبکہ یکساں تعلیمی نصاب میں آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی پر وزارت تعلیم کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
Comments are closed.