بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین کی قیمتوں پر جواب لکھ دیا

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو ویکسین کی قیمتوں پر خط لکھ دیا۔

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے خط میں کہا کہ پاکستان کورونا سےنمٹنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے، ایک سال سےحکومت وباکوکنٹرول کرنےکی کوشش کررہی ہے، ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑہایا گیا ہے، زیادہ نازک افراد کی مناسبت سے ویکسینشن کا آغاز بھی کیا گیا۔

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق عدالتوں نے بھی کورونا کے خلاف حکومتی کاوشوں کو سراہا، عالمی برادری نےبھی کوروناکے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا، ویکسینیشن میں نجی شعبےکی شمولیت زیادہ سےزیادہ شہریوں کوسہولت دینےکاحصہ ہے، نجی شعبےکی شمولیت سےمعاشرے کےدیگرافراد کوبھی کورکیا جاسکےگا۔

خط میں کہا گیا کہ ابتدائی طورپرحکومت نےکورونا ویکسین کی قیمت کا تعین نہیں کیا، فری مارکیٹ ریٹ سےبچنےکیلیےڈرگ پرائس فارمولےسےقیمت کا تعین کیا گیا، حکومت ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کریگی تاکہ مارکیٹ میں مقابلےکا ماحول برقراررہ سکے۔

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کے خط کی کاپی وائس چئیرپرسن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو ارسال کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ حکومت ریٹیل سطح پر ویکسین کی قیمت کا زیادہ سے زیادہ تعین کر رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں مقابلے کے رحجان کی فضاء پیدا ہوئی، ابتدائی طور پر قیمتوں کے تعین پرکوئی قانون میسر نہیں تھا۔

یہ بھی کہا گیا کہ ڈرگ پراسیسنگ پالیسی کی شق ،ہارڈ شپ کیٹگری میں ادویات کی درآمد کو اپلائی کیا، فری مارکیٹ ریٹ سے بچنے کے لیے ڈرگ پرائس فارمولے کے تحت قیمت کا تعین کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.