سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے جوہی شہر کی بجلی کی فراہمی کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔
سیپکو چیف کے مطابق ٹیم آج مختلف مقامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سے کنیکٹیوٹی ممکن ہوئی وہاں پول لگا کر جوہی شہر کی بجلی بحال کریں گے۔
سیپکو چیف نے بتایا کہ دادو گرڈ اسٹیشن سے بھی جوہی شہر کو بجلی کی سپلائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 132 کے وی کے پول گرنے کے باعث جوہی کو 2 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.