فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن نے افغانستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کابل سے افغان میڈیا کے مطابق سیو دی چلڈرن نے کہا کہ افغانستان کے کئی علاقوں میں کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
سیو دی چلڈرن کا مزید کہنا تھا کہ افغان خواتین عملے کی کام پر واپسی کی مستند یقین دہانی پر کچھ سرگرمیاں بحال کر رہے ہیں۔
افغان میڈیا کے مابق طالبان حکومت نے 3 ہفتے پہلے افغان خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔
طالبان کی پابندی کے بعد غیرملکی این جی اوز نے افغانستان میں کام سے روک دیا تھا۔
Comments are closed.