بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ کے امیدواروں کیلئے حلف نامے کا مسودہ تیار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے امیدواروں کے لیے حلف نامے کا مسودہ تیار کر لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجوزہ حلف نامے میں امیدوار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے سیاسی جماعت کو کوئی رقم نہیں دی۔

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے سینٹ…

مجوزہ حلف نامے کے مطابق رقم ادا کرنے کی صورت میں سیاسی جماعت کا نام اور رقم درج کی جائے۔

مجوزہ حلف نامے میں سینیٹ کے امیدوار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے براہِ راست یا بلا واسطہ کسی ووٹر کو خریدنے یا اثر انداز کرنے کے لیے رقم نہیں دی۔

مجوزہ حلف نامے میں سینیٹ کے امیدوار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں حلف اٹھاتا ہوں کہ الیکشن میں کوئی کرپٹ سرگرمی، آئین و قانون شکنی میں ملوث نہیں رہا۔

مجوزہ حلف نامے میں سینیٹ کے امیدوار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میرے اثاثے یا اکاؤنٹ کی تفصیلات دیکھ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.