وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں ہونے والا سینیٹ کا انتخاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) با آسانی جیت جائےگی۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج کے سینیٹ الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی با آسانی جیت جائےگی، عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد اور اپوزیشن جماعتوں کو 155 کے لگ بھگ ووٹ پڑیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس انتخاب کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، انشاللّٰہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ملا کر 155 کے لگ بھگ ووٹ ملیں گے۔
Comments are closed.