چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکینِ سینیٹ نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور وہاں نعرے لگائے۔
اپوزیشن ارکان نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے آج چوتھے روز بھی احتجاج کیا۔
اپوزیشن کے سینیٹرز بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے، تحریکِ انصاف کے سینیٹرز اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔
نعرے بازی اور شور شرابے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وقفۂ سوالات معطل کر کے معمول کی کارروائی شروع کروائی۔
بعد میں انہوں نے شور شرابے کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔
Comments are closed.