جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کروں گا، لیاقت جتوئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما  لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کروں گا۔

لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کو میں نہیں پہچانتا، انھوں نے کب سیاست میں قدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے، بتاؤں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا، اس معاملے میں اکیلا نہیں، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کےخلاف گفتگو کی اور سنگین الزام تراشی کی، لیاقت جتوئی کا طرزِعمل پارٹی پالیسی اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

لیاقت جتوئی نے کہا کہ میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں جو الیکٹیبل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ 2018 کے انتخابات میں مجھے سازش سے ہرایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.