پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کروں گا۔
لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کو میں نہیں پہچانتا، انھوں نے کب سیاست میں قدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے، بتاؤں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا، اس معاملے میں اکیلا نہیں، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔
لیاقت جتوئی نے کہا کہ میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں جو الیکٹیبل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ 2018 کے انتخابات میں مجھے سازش سے ہرایا گیا۔
Comments are closed.