وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے کامیاب ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عوام سینیٹ کے الیکشن میں شفافیت کے قائل ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ملک سے پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے کیونکہ پیسے کی سیاست کے خاتمے تک شفافیت نہیں آسکتی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہے، الیکشن سے قبل ہونے والی خرید و فروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں آنے والے نتائج کو کھلے دل سے قبول کریں گے۔
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مسلسل این آر او کی خواہشمند ہے۔
Comments are closed.