بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری

ایوانِ بالا کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا آغاز آج صبح 9 بجے ہو چکا جو بالا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ سندھ کی 11،خیبر پختونخوا کی 12، بلوچستان کی 12 اور اسلام آبادکی 2 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ جب کہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

صوبوں کی نشستوں پر اراکین صوبائی اسمبلی اور اسلام آبادکی 2 نشستوں پر اراکین قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔مجموعی طورپر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار ،خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 13اور اقلیتوں کی نشستوں پر8 امیدوار میدان میں ہیں۔

سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور کڑا مقابلہ وفاقی دارالحکومت کی جنرل نشست پر ہے جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔

انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل ہو چکی ہیں جب کہ اسمبلیوں کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسمبلیوں میں عملے کا داخلہ منع ہے جب کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ اسمبلیوں میں اراکین کے موبائل فون لے جانے پر پابندی ہے۔

 

You might also like

Comments are closed.