جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن: کیمروں کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن سے قبل لگائے گئے کیمروں کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سینیٹ میں کیمروں کی تحقیقات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 3، 3 ارکان شامل ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کے نام سیکریٹری سینیٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

سینیٹ الیکشن کے پریذائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے کمیٹی کے لیے حکومتی اور اپوزیشن کو اپنے اپنے نام دینے کی ہدایت کردی۔

دوسری طرف مظفر شاہ نے اعلان کیا کہ اسٹیمپ ہر 25 ووٹ کے بعد تبدیل کی جائے گی۔

سینیٹ چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کےلیے عبدالغفور حیدری اور مرزا محمد آفریدی کے درمیان مقابلہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.