پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو سینیٹ کے انتخابات کے لیے نا اہل قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔
تحریکِ انصاف کے سینیٹ الیکشن میں امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کی درخواست پر عدالتِ عالیہ نے سماعت کی۔
سیف اللّٰہ ابڑو اور ان کے وکیل مخدوم علی خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سیف اللّٰہ ابڑو اور ان کے وکیل مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل تعلیمی معیار پر پورا اترتے ہیں، ان کی قومی سطح پر خدمات ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جانے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سیف اللّٰہ ابڑو کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر مدعا علہیان کو آج (جمعرات) کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست فائنل کر لی ہے،سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کی صورت میں متبادل امیدوار کا فیصلہ آج متوقع ہے۔
Comments are closed.