کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ کے الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف کے رہنما مولاناعبدالغفور حیدری اور آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب ہوگئے۔
بلوچستان اسمبلی:
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور عبدالقادر جنرل نشست سے امیدوار تھے ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق یہ دونوامیدوار سینیٹ کی نشست سے کامیاب ہوگئے ہیں۔
بلوچستان سے اے این پی کے ارباب عمر فاروق کامیاب ہوگئے جو بی اے پی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں، بی اے پی کے منظور کاکڑکامیاب ہوگئے ہیں، بی این پی مینگل کے محمد قاسم سینیٹ کی نشست سے کامیا ب ہوگئے ہیں۔
سندھ اسمبلی:
سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان60 اور متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون امیدوار خالدہ اطیب 57ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، 167ووٹوں میں سے 4ووٹ مسترد کردیے گئے۔
پیپلز پارٹی کے جام مہتاب ، سلیم مانڈی والا ، تاج حیدر اور شیریں رحمان غیر حتمی نتائج میں کامیاب قرار پائے ہیں، سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی رخسانہ شاہ 46ووٹ لے کر ناکام رہیں۔
Comments are closed.