ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔

 بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  نے  ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.