کراچی: پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کردیں جبکہ پارٹی امیدواروں سے درخواستیں یکم فروری کے بعد طلب کی جائے گی اور انٹرویوز کی تاریخ 10 فروری کے بعد کی رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویوز 10فروری کے بعد ہونگے جبکہ پیپلزپارٹی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔
سینیٹ الیکشن کے لیے یپلزپارٹی سندھ سے7جنرل اور 2ٹیکنوکریٹ نشستوں پر امیدوار نامزد ہونگے جبکہ اسی طرح پی پی سندھ سے 2 خواتین کی نشستوں پر بھی امیدوار نامزد کرے گی۔
خیال رہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں اتحاد بنائے گی۔
دوسری جانب سینیٹ الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو دھچکا لگا ہے، ن لیگ کا ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
واضح رہے جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے لیگی رکن اسمبلی کاشف محمود نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
The post سینیٹ الیکشن: پیپلزپارٹی کی تیاریاں ، نواز لیگ کو دھچکا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.