جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی جعل سازی

 سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کروائے گئے دستاویزات میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات زنیرہ ملک کے کاغذات میں جعلسازی سامنے آئی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے دو  اراکین اسمبلی  نے  اپنی ہی پارٹی کی رکن خاتون کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔

 زنیرہ ملک نے دو اراکین اسمبلی کے نام بلا اجازت تجویز اورتائید کنندہ میں دیئے ہیں۔

اس انکشاف پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور عدیل احمد  نے  الیکشن کمیشن سےرابطہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی اراکین نے  زنیرہ ملک کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکی درخواست کردی ۔

جس کے بعد  الیکشن کمیشن نے زنیرہ ملک کے تجویز اور تائید کنندگان کے نام حذف کردئیے۔

زنیرہ ملک کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کاغذات جمع کروانے کا کہا تھا،  تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ میں سندھ سے سینیٹ کے لیے میرا نام لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور مقامی قیادت میں رابطہ نہ ہونے سے غلط فہمی ہوئی۔

میرکلام وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اورجے یو آئی ف سے کسی نے ووٹ کیلئے رابطہ نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج گھمن نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ زنیرہ ملک نےاجازت کے بغیر بطور تائید کنندہ میرا نام استعمال کیا، الیکشن کمیشن کو میرے کوائف کے بغیر فارم منظور نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ  زنیرہ ملک کےخلاف پارٹی کے ڈسپلن کے تحت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت اراکین اسمبلی کے نام استعمال کرنا جعلسازی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.