بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن میں پارٹیوں کا مقابلہ ہے ذاتی رنگ نہیں دینا چاہیے، عبد الحفیظ

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن شفاف ہوں، سینیٹ الیکشن میں پارٹیوں کا مقابلہ ہے، اسے ذاتی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی تو مالی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، پچھلی حکومت کے دور میں برآمدات صفر تھیں، 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ اب سرپلس ہوچکا ہے۔

عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا کے ماحول میں بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 200 بلین روپے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے، درآمدی اشیا پر ٹیکسوں میں کمی کرنا، ہمارے لیے چیلنج ہے، اشیا کی قیمتیں نہ بڑھنے دینا بھی حکومت کے لیے چیلنج ہے۔

عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ کمزور مڈل کلاس طبقے کی مدد کے لیے حکومت اشیا کی خرید پر سبسڈی دے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.