اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹ الیکشن دھاندلی کیس میں ملزم علی حیدر گیلانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے ملزمان فہیم خان اور جمیل خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن پیش ہوئے۔
ملزمان علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
تینوں ملزمان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی اور دیگر ملزمان کی درخواستِ استثنیٰ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔
سینیٹ الیکشن دھاندلی کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
Comments are closed.