بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر فیصل جاوید خان کا اسلام آباد میں چالان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا اسلام آباد میں ٹریفک چالان ہوگیا۔

فیصل جاوید کا ٹریفک چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت خواہ ہوں۔

فیصل جاوید نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی تعریف بھی کی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ٹریفک اہلکار نے مجھے پہچاننے کے باوجود چالان کیا،  یہ ہر خاص و عام کے لیے پیغام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.