سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل میں تکلیف ہونے پر ملتان میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
جاوید ہاشمی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کے لیے پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کےلیے اسپتال آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کرتے مگر ان کے طرزِ حکومت نے اس کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔
Comments are closed.