وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سینئر افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ پروموشن سے مختلف اسامیاں پر کرنے میں مدد ملے گی، وفاق کی اکیڈمی میں نشستیں کم ہونے پر سندھ نے ٹی ایم آر قائم کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ یہ اکیڈمی ملک کی بہترین اکیڈمی بنے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سے سندھ میں افسران کی کمی کسی حد تک پوری ہو جائے گی۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری کو صوبائی پولیس کیڈر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کیڈر میں صوبائی افسران کی طرح گریڈ 21 میں پروموشن بھی دیں گے۔
Comments are closed.