صدر آل پاکستان انجمن تاجران سندھ جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ تاجروں کو جبراً سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کرنا اور پوائنٹ آف سیل کے ذریعے تاجروں کی رجسٹریشن قطعاً منظور نہیں۔
حکومت تاجروں کے ساتھ مل کر معاملات حل کرے۔ وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وعدے کے مطابق ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ تاجروں کو سیلز ٹیکس میں جبراً رجسٹرڈ کرنا منظور نہیں۔ پوائنٹ آف سیل کے ذریعے تاجروں کی رجسٹریشن قطعاً منظور نہیں۔ حکومت تاجروں کے ساتھ مل کر معاملات حل کرے۔ تاجر کی دکان پر مال 17 فیصد سیلز ٹیکس کے بعد مارکیٹ میں آتا ہے۔
جاوید قریشی نے کہا افسوس ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ایف بی آر اپنی سمت درست کرے، احتجاج کی کال مجبوراً دی ہے۔ ایف بی آر معاملات حل کرے، کچھ ہوا تو تمام ذمہ داری ان پر ہوگی۔
وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وعدے کے مطابق ایف بی آر میں اصلاحات کریں۔ کورونا میں پھنسے ہوئے تاجر اس ٹیکس کو نہیں مانیں گے۔
Comments are closed.