لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات ہی نہیں فائدے بھی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے زمین زیادہ زرخیر ہوجاتی ہے، اس وجہ سے اگلے سال فصل کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی لسبیلہ یونیورسٹی میں قائم متاثرین سیلاب کے میڈیکل ریلیف کیمپ میں کراچی کے ڈاکٹر کئی دن سے رضاکارانہ طور پر مفت کام کر رہے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے مزید کہا کہ ان ڈاکٹروں نے علاقے میں ملیریا اور ڈینگی سمیت کئی بیماریوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کیپٹل ٹاک کی ٹیم بلوچستان کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہر لسبیلہ پہنچی، جس کی صورتحال بدستور خراب ہے۔
متاثرین نے حامد میر کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جارہی، این جی اوز اور مخیر حضرات دور دراز کے علاقوں میں پھنسے متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے راشن پہنچارہے ہیں۔
Comments are closed.