بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب کی تباہ کاریاں دنیا کے سامنے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دنیا کے سامنے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ میں نے سیلاب سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی خوراک زیادہ سے زیادہ بنا کر عطیہ کے طور پر دی جائے، اس وقت پاکستان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گندا پانی ہے جس سے بیماریوں کا شدید خطرہ ہے

اس سے قبل ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عالمی رہنماؤں کو سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا، یہ بھی بتایا کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.