ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سیلاب کو جواز بناکر ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 روز میں بلیک مارکیٹنگ سے 8 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائے گئے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ روزانہ 40 کروڑ روپے کی ایل پی جی بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کو جواز بنا کر ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راستے کھل گئے، 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے، کسی قسم کا شارٹ فال نہیں۔
Comments are closed.