بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب متاثرین گھروں کو لوٹنے لگے، مشکلات کم نہ ہو سکیں

سیلاب میں ڈوبے قمبر شہداد کوٹ سے لے کر خیرپور ناتھن شاہ کے علاقوں کے لوگ پانی میں کمی کے بعد گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں لیکن ان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔

رپورٹس کے مطابق کئی لوگ بیماریوں میں مبتلا ہیں تو کئی بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہیں، اسی طرح مختلف علاقوں میں پینے کا پانی اور راشن موجود نہیں۔

سیلاب سے متاثرہ شہروں میں ڈاکٹر بھی نہیں جس کی وجہ سے متاثرین کا علاج بھی مشکل ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ آپ ہم سے صرف ووٹ لینے آتے ہیں، ہمیں ملا تو کچھ بھی نہیں،ہمارے گھر ڈوب گئے، سب سامان تباہ ہوگیا لیکن امداد نہیں ملی۔

جوہی شہر میں چھ روز سے بجلی کی بندش سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ چاروں طرف پانی کے باعث حبس بڑھنے سے بچے، بوڑھے اور خواتین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

دوسری جانب بدین میں ایل بی او ڈی اسپائنل ڈرین کی آر ڈی دو سو بارہ پر کٹ لگانے کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، کٹ لگانے کے حامی اور مخالف گروپوں کا تھرکول روڈ پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.