تاجکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔
جمرود این ایل سی ٹرمینل خیبر پر وزیراعظم کے خصوصی مشیر انجینئر امیر مقام نے سامان وصول کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ تاجکستان حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نےمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ تاجکستان کے ساتھ ہمارے بجلی اور گیس کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔
تاجک سفیر عصمت اللہ نظیر نے کہا کہ پاکستان میں کروڑوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تاجکستان کی حکومت، پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔
Comments are closed.