بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے ہوئی تباہی پر بہت افسوس ہے، آئی ایم ایف

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے، ادارے کی ہمدردیاں لاکھوں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکام کے ساتھ مل کر ریلیف اور تعمیر نو کی کوششیں کی جائیں گی جن میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔

 آئی ایم ایف برقرار رکھی جا سکنے والی پالیسیوں پر عمل درآمد اور میکرو اکنامک استحکام یقینی بنائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.