بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عارضی تعلیمی مراکز کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم فراہم کرنے کے لیے سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے عارضی تعلیمی مراکز کی نگرانی کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری (اکیڈمک اینڈ ٹریننگ)کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

آر ایس یو کے لقمان کنٹرول روم کے انچارج ہوں گے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق کراچی ریجنل کی کوآرڈینیٹر ہیڈ مسٹریس شازیہ اور ہیڈ ماسٹر سید محمد طارق ہوں گے۔ 

ریجنل کوآرڈینیٹر میرپورخاص ہیڈ ماسٹر پرویز اختر کلہوڑو، حیدرآباد کے لیے ہیڈ ماسٹر جوزف نذیر، کوآرڈینیٹر سکھر ہیڈ ماسٹر ندیم حافظ اور کوآرڈینیٹر شہید بینظیر آباد ہیڈ ماسٹر سید طارق علی ہوں گے۔

ہر علاقائی کوآرڈینیٹر اپنے متعلقہ DSE (پرائمری/ES&HS) کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کرے گا۔ انچارج کنٹرول روم تمام چھ علاقوں کے حوالے سے جامع رپورٹ جمع کرائے گا۔ 

عارضی تعلیمی مراکز کے قیام یا کام کے سلسلے میں کسی بھی علاقے میں درپیش کسی بھی مسئلے کی اطلاع انچارج کنٹرول روم کے ذریعے چیئر کو بروقت اس کے حل کے لیے دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.