بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدگان کو جعلی کہہ کر رات کے اندھیرے میں ریلیف کیمپس سے نکالا گیا، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کے پی حکومت پر سیلاب متاثرین کو کیمپوں سے نکالنے کا الزام عائد کردیا۔

اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ چارسدہ میں جب عوام سیلاب کی وجہ سے تکلیف میں تھے، نیازی اور اس کے نمائندے غائب تھے، سیلاب زدگان کی محرومیوں کا مذاق اڑا کر انہیں جعلی کہا گیا، سیلاب زدگان کو جعلی کہہ کر رات کے اندھیرے میں ریلیف کیمپس سے نکالا گیا۔

سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کا اقتدار چلا گیا تو چارسدہ یاد آیا۔

 ایمل ولی نے کہا کہ ضمنی انتخاب قریب آیا تو مداری کو چارسدہ کے عوام یاد آگئے ہیں، پی ٹی آئی چارسدہ کے عوام کی اتنی ہمدرد ہے تو سیلاب زدگان کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کیوں کروایا؟ پہلے ہی تکلیف میں مبتلا عوام کے پر امن احتجاج پر تشدد فسطائیت کی نئی مثال ہے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ چارسدہ کے عوام نے مداری کو مسترد کردیا ہے، خالی کرسیوں سے خطاب کرنا مداری کی پرانی عادت ہے، تقریر سننے کیلئے کرائے پر بندے لائے گئے۔

ایمل ولی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کیے لیکن پھر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.