تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ لیاقت علی جتوئی نے اپنی جماعت کے حوالے سے بڑا سیاسی دھماکہ کردیا۔
لیاقت جتوئی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بیچا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تین، چار لوگوں نےاپنے من پسند افراد کو سینیٹ کی ٹکٹ دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ سیف اللّٰہ ابڑو کو ہی دیکھ لیں، میں اُس کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتا، وہ اس قابل ہی نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں۔
لیاقت جتوئی نے یہ بھی کہا کہ اب جب کے آپ لوگوں نے سوال کیا ہے تو میں بتادوں کہ سیف اللّٰہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیف اللّٰہ ابڑو 6 ماہ قبل پی ٹی آئی میں آیا ہے، میں پوچھتا ہوں کہ اُسے کس بنیاد پر اور کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹ دی گئی؟
Comments are closed.