بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیف اللّٰہ ابڑو اے ٹی ایم کے طور پر اتنا پیارا کیوں ہوگیا، لیاقت جتوئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ سیف اللّٰہ ابڑو  کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ رات کے اندھیرے میں بیٹھ کر گورنر ہاؤس میں کیا گیا، یہ  اے ٹی ایم کے طور پر سب کو اتنا پیارا کیوں ہوگیا۔

جیونیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ یہ الزام نہیں حقیقت ہے، چھ ماہ پہلے جو آدمی پیرا شوٹ کے ذریعہ پارٹی میں آیا اس کی کیا قربانی ہے۔

 لیاقت جتوئی نے کہا کہ اپائنٹمنٹ کا کیس ہے، اپائنٹمنٹ اور کرپشن میں بہت فرق ہے، میری اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہے، شہباز گل کو میں قانونی نوٹس بھیج رہا ہوں۔

لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کو میں نہیں پہچانتا، انھوں نے کب سیاست میں قدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو علم نہیں، ٹکٹ کے فیصلے گورنر ہاؤس میں ہوئے ہیں، سیف اللّٰہ ابڑو کو کیسے ٹکٹ ملی ہے، کوئی وجہ ہونی چاہئے، سیف اللّٰہ ابڑو نے کیا قربانی دی ہے، کیا جیل میں رہا۔

 لیاقت جتوئی نے کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھا ہے ہم سے مشاورت نہیں ہوئی، ہمیں بلایا نہیں گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے سینیٹ کے ٹکٹ کی ضرورت نہیں، نا میں دلچسپی رکھتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.