وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیف اللّٰہ ابڑو لیاقت جتوئی پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔
پی ٹی آئی سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کے سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ 35 کروڑ میں بیچنے کے الزام پر شہباز گل نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ لیاقت جتوئی نے آج سینیٹ ٹکٹ کے بارے میں ایک الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنے دعوے کا ثبوت نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی، سیف اللّٰہ ابڑو، لیاقت جتوئی پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں، خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
Comments are closed.