پنجاب کے سابق وزیر سید سعید الحسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید الحسن نے کہا کہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلایا گیا، شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، میں اور میرے حلقے کے عوام 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا۔
پی ٹی آئی کی دورِ حکومت میں سعید الحسن صوبائی وزیر اوقاف تھے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
Comments are closed.