سیب عام طور پر لال، ہرے یا پیلے رنگ کے ہوتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ دنیا میں سیاہ رنگ کے سیب بھی اگتے ہیں۔
سیاہ رنگ کے یہ نایاب سیب چین کے علاقے تبت میں پائے جاتے ہیں اور انہیں ’بلیک ڈائمنڈ ایپل‘ کہا جاتا ہے۔
ان سیبوں کو تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع ایک چھوٹے سے نینگچی میں اگایا جاتا ہے جہاں اتنی اونچائی پر ان سیبوں کو دن میں سورج کی الٹرا وائلیٹ لائٹ ملتی ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت بہت زیادہ کم ہوجاتا ہے۔
اس علاقے میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق کی وجہ سے یہاں اگنے والے سیب سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔
چین میں اگنے والے ان سیاہ سیبوں سے تھوڑے ملتے جلتے سیب امریکا کے کچھ علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں جنہیں ’آرکنساس بلیک‘ کہا جاتا ہے۔
سیاہ اور گہری رنگت والے یہ نایاب سیب بہت مہنگے ملتے ہیں اور مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب بھی نہیں ہوتے کیونکہ یہ بہت تھوڑی سی تعداد میں اگائے جاتے ہیں اور اُنہیں اگانے کے لیے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔
Comments are closed.