بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا واویلا مچارہی ہے تو وہیں دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں پورا زور لگا رہی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.