اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈر عوام کی پراپرٹی ہیں،ان پر تنقید جائز ہوتی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس ملک کے بہت بڑے معاملات کو غائب کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی لیڈر عوام کی پراپرٹی ہوتے ہیں ان پر تنقید جائز ہوتی ہے، سیاستدانوں کا نیب کے علاوہ ہر الیکشن میں احتساب ہوتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب ایک ایسا قانون ہے جو منتخب نمائندے نے نہیں بنایا، یہ قانون سیاسی جوڑ توڑ کے لیے بنایا گیا اس کا صرف یہی مقصد ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیب کسی سیاستدان کو سزا بھی نہیں دلوا سکا، جس سے اس قانون کی حقیقت پتہ چلتی ہے، اگر احتساب ہی کرنا ہے تو ٹیکس کے قانون موجود ہیں۔
Comments are closed.