بھارت میں دلہن کی سسرال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی گئی انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن شادی کے فوری بعد ہی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب گاؤں کی سربراہ کے طور پر منتخب کیئے جانے کے کچھ ہی دن بعد دلہن نے اپنے سسرال میں کار کے بجائے ہیلی کاپٹر میں انٹری دی۔
بی جے پی سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی سنیتا ورما گزشتہ برس دسمبر میں بذریعہ کورٹ میرج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن ہندو رسم و رواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔
سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی ہے کیونکہ قواعد و ضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا۔
Comments are closed.