وزارتِ داخلہ نے ایک سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے دوران امنِ عامہ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 14 کروڑ روپے مانگ لیے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی طرف سے کل منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے۔
ایجنڈے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی ختم کرنے کی سمری پر غور ہوگا۔ پاکستان سنگل ونڈو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خاتون ڈائریکٹر کی تقرری کی سمری پر بھی غور ہوگا۔
وزیر اعظم پیکیج کے تحت شہداء کے اہلِ خانہ کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
تحلیل شدہ این سی او سی کو میڈیا کمپین کے لیے 4 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے پر بھی غور ہوگا۔
وزارت داخلہ، خارجہ، ہاؤسنگ اور ایوی ایشن کی ضمنی گرانٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
Comments are closed.