وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت کوئی آن آف بٹن نہیں ہے، یہ سیاسی استحکام سے جڑی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی، سیاسی انتشار ختم ہونے کے بعد اب معاشی انتشار ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اشارے بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا، آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو نیچے ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈالر کی قدر کم ہوگئی، آج ملک کے اندر سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ہے، نفرت اور فساد ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔
Comments are closed.