بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاست کا فیصلہ عوام کریں گے، کورٹ روم میں یہ فیصلے نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست کا فیصلہ عوام کریں گے کورٹ روم میں یہ فیصلے نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عدالتوں کے فیصلے نہیں بلکہ اس کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے بیلٹ سے کرنا ہے، اپنے جواب میں کافی حد تک واضح کر دیا، جج کی تسلی کرنا وکلاء کا کام ہے، شہباز شریف کے اسٹاف نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، اس کی مذمت کرتا ہوں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل پنجاب اور کے پی کی قیادت  کی اسلام آباد پولیس نے تذلیل کی، کیا ہائیکورٹ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے لیے الگ الگ سیکیورٹی ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت شاید انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی، کل پی ٹی آئی ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی، اگلے ہفتے اشیاء خور و نوش اور تیل کی قیمتوں پر بات کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بعض ارکان پنجاب اسمبلی نے بتایا ہے کہ ان سے رابطہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ ہمارے تمام اراکین کھڑے ہیں، پنجاب حکومت سے پہلے ہم وفاقی حکومت کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ جہاں، جہاں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں وہاں تو سیلاب کی صورتحال ہے ہی نہیں، ان کی صرف ایک ہی کوشش ہے کہ عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کی جانب سے عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، عمران خان کو نا اہل کرکے پاکستان میں جمہوریت ختم ہو جائے گی اور ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا، پاکستان کی قوم اس کو تسلیم نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان جلد اپنی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، اب اس حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، ہمارے ملک کی سیاست آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاسی حالات مشکلات کا شکار ہیں، سیلاب کے وقت عمران خان پر دہشت گردی کے پرچے کر وائےجا رہے ہیں، یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت ہے، حکومت عمران خان کو سیاسی اکھاڑے سے باہر کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اینٹی عمران خان میں بٹی ہوئی ہے، حکومت ڈمی ہے، اصل فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں، صرف ایک ہی جماعت ہے جو اپوزیشن میں ہے، عمران خان کل گوجرانوالہ میں تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے، ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف تحریک چلانے جا رہے ہیں، کل پی ٹی آئی ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی، یہ تحریک عمران خان کے لیے یکجہتی کے لیے ہوگی۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات پہلے ہی بہت مشکلات کا شکار ہیں، ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور ایسے وقت میں عمران خان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جن حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ان علاقوں میں سیلاب نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اور عوامی مینڈیٹ سے محروم یہ حکومت عمران خان کو باہر کرنا چاہتی ہے، یہ حکومت عمران خان کو باہر کرکے الیکشن کروانا چاہتی ہے، اس وقت تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتیں وفاقی حکومت میں شامل ہیں، سیاسی اور معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اس حکومت کو زیادہ وقت نہیں دیا جاسکتا، بہت جلد عوام کی منتخب حکومت اقتدار سنبھالے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.