پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاست سے کسی کو بھی زبردستی باہر نہیں کیا جانا چاہیے۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت آپس میں مشاورت اور اعتماد کے ساتھ چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تو عمران خان کو کہتے تھے ملکی مسائل کے لیے اکٹھے بیٹھنا چاہیے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ملک گھمبیر مسائل میں ہے، کوئی ایک جماعت اس کا حل نہیں نکال سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے کسی کو بھی زبردستی باہر نہیں کیا جانا چاہیے، اس سے پہلے بھی سیاست دانوں کے خلاف فیصلے ہوئے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے استفسار کیا کہ کیا پاپولر لیڈر اگر جرم کرتا ہے تو اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ تحفہ بیچنا اخلاقی طور پر بری بات ہے۔
Comments are closed.