وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیساتھ ہوئی ملاقات کے دوران کیا۔
اس ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو مختلف اضلاع میں جاری سیاحتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو سہولت دینے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
محمود خان نے وزیر اعظم کو انضمام شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments are closed.