جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سیاحت کا فروغ، پی آئی اے کی 17 سال بعد پہلی پرواز سوات پہنچ گئی

حکومتِ پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا۔ 17 سال بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز سوات پہنچ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سوات کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 640 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیدو شریف ایئرپورٹ پہنچی۔ پہلے پرواز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر اعلیٰ حکام سفر کیا۔

پرواز کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا گیا۔ پرواز میں کُل 48 مسافر سوار تھے۔ اس سے قبل سوات ائیرپورٹ پر رن وے کی بحالی اور دیگر آپریشنل کام پہلے ہی مکمل کرلیے گئے تھے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتے میں دو مرتبہ سوات کے لیے پرواز چلائی جائے گی جو اسی روز واپس بھی آئے گی۔

ابتدائی طور پر سوات ائیرپورٹ پر ڈومیسٹک فلائٹس چلائی جائیں گے اور مستقبل میں یہاں بین الاقوامی فلائٹس چلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

17 سال قبل سوات میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کے باعث 2004 میں پروازیں بند کردی گئی تھیں۔

پرواز سیدو شریف ایئرپورٹ لینڈ کرنے کے وفاقی وزیر مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات ایئرپورٹ سے دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا۔ سیاحت کی توسیع کے لیے جو کام اس دور میں ہوا کسی دور میں نہیں ہوا۔

مراد سعید نے کہا کہ سوات ایئرپورٹ کی بحالی پر وزیر ہوا بازی اور سول ایوی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے آپ جلد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کریں گے۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز سوات پہنچی، سوات سے دیرینہ تعلق ہے۔ بچپن سے سیروتفریح کے لیے آتا رہا۔ سوات میں زلزلہ آیا اور تباہی بھی ہوئی۔

غلام سرور نے کہا کہ سوات میں سیلاب سے بھی بہت تباہی ہوئی۔ سوات دہشتگردی کا نشانہ بنا رہا، سوات کے عوام نے دہشتگردی میں جانی و مالی نقصانات اٹھائے، دہشتگردی کیخلاف جنگ، سوات کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، غلام سرور خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خاننے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال بعد پروازوں کی بحالی کامیابی کی جانب مثبت اقدام ہے۔ حکومت نے سوات کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیاجائے گا۔سوات کی خوبصورتی لوٹ آئی ،لوگ سیاحت کےلیے یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.