بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہ ملکی T20 سیریز: پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 160 سے 170 کا اسکور کرکے اس کا دفاع کرلیں گے، بطور پروفیشنل ہم ہر طرح کی کنڈیشن کے لیے تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر باؤنس ہوتا ہے جس کی پریکٹس کی ہے، میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نور الحسن کر رہے یں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، شبیر رحمٰن، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمٰن اور نسم احمد شامل ہیں۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

گزشتہ روز گرین شرٹس نے لنکن یونیورسٹی کرائسٹ چرچ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

انڈور ہال میں ٹریننگ کے لیے نیچرل ٹرف پچز موجود تھیں جہاں قومی کرکٹرز نے 3 گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کی میزبانی نیوزی لینڈ کر رہا ہے، سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.