نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے اجازت دے دی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نیپرا فیصلے کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 3 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا فیصلے کے تحت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گے، اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.