ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

سہانا کی ساڑھی میں ملبوس تصویر پر شاہ رخ خان نے کیا کہا؟

سہانا خان نے بھومی پڈنیکر کے یہاں ہونے والی دیوالی پارٹی میں لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

تصویر میں انہوں نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ سنہری رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔

ان کی تصویر پر والد شاہ رخ خان نے بھی کمنٹ کیا، انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے بچے بڑے ہوتے ہیں یہ تو قانون وقت کے بھی برخلاف ہے۔

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

کنگ خان نے کہا کہ بہت عمدہ اور طرح دار لگ رہی ہیں، (کیا آپ نے یہ ساڑھی خود باندھی؟)

جواباً سہانا نے کہا کہ نہیں گوری خان (والدہ) نے ساڑھی باندھی تھی، گوری خان نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ ساڑھیاں ہر زمانے میں ہی دیدہ زیب لگتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.