بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر: اغواء کی کوشش میں قتل ہوئی پوجا کماری کی آخری رسومات آج ادا ہونگی

سندھ کے شہر سکھر میں اغواء کی کوشش کے دوران قتل ہونے والی 18 سالہ پوجا کماری کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

سکھر پولیس کے مطابق مرکزی ملزم واحد بخش لاشاری سے تفتیش جاری ہے۔

اطلا ع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

سکھر پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم واحد بخش لاشاری مقتولہ کا پڑوسی ہے جو مقتولہ کو پسند کرتا تھا۔

سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ پوجا کماری قتل کیس میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سکھر پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرکزی ملزم کو آج سول کورٹ روہڑی میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب مقتولہ کے ورثاء غم سے نڈھال ہیں، انہوں نے حکومت سے انصاف کی دہائی دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھر میں ملزم واحد بخش لاشاری نے شادی سے انکار کرنے پر اقلیتی برادری کی لڑکی پوجا کماری کو قتل کر دیا تھا۔

سکھر خاتون رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری قتل کیس…

رپورٹس کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری نے پہلے لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائر نگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

اطلا ع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.